ریاست جھارکھنڈ میں7 پولیس اہلکار ہلاک

بھارت کی مشرقی ریاست جھارکھنڈ میں ماؤ باغیوں کے حملے میں 7 پولیس اہلکار ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کی مشرقی ریاست جھارکھنڈ میں ماؤ باغیوں کے حملے میں 7 پولیس اہلکار ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ریاست جھارکھنڈ کے پالامو ضلع میں پولیس اہلکاروں سے بھری گاڑی زمین میں نصب دھماکہ خیزمواد سے ٹکرا گئی جس کے پھٹنے کے نتیجے میں 7 اہلکار ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے، دھماکے کے بعد فائرنگ بھی سنی گئی جب کہ حملے کی اطلاع کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے  زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں کئی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

پولیس کالا پہاڑکے علاقے میں ماؤ باغیوں کے خلاف آپریشن کے بعد واپس حسین آباد آرہی تھی تاہم حملے میں حسین آباد تھانے کے انچارچ راجیش پرساد رجک محفوظ رہے جب کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک ہیڈ کانسٹبل،4 کانسٹبل، ایک ڈرائیوراورچوکیدارشامل ہے۔

News Code 1861399

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 8 =