مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ سندھ کے ضلع ٹنڈو محمد خان میں زہریلی شراب پینے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 20 تک پہنچ گئی ہے۔ زہریلی شراب سے ہلاکتوں کا واقعہ ٹنڈو محمد خان کے علاقے کریم آباد کالونی اور سومرا میں پیش آیا، جہاں متعدد افراد کی زہریلی شراب پینے سے حالت غیر ہوگئی۔متاثرہ افراد کو مقامی اور حیدر آباد کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جہاں تین خواتین سمیت 20 افراد دم توڑ گئے۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی سندھ اور دیگر متعلقہ حکام سے اس کی رپورٹ پیش کرلی۔
پاکستان کے صوبہ سندھ کے ضلع ٹنڈو محمد خان میں زہریلی شراب پینے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 20 تک پہنچ گئی ہے۔
News ID 1862715
آپ کا تبصرہ