مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی ریاست اتر پردیش میں زہریلی شراب پینے سے کم از کم 21 افراد ہلاک جب کہ متعدد افراد متاثر اور 6 افراد اپنی بینائی سے بھی کھو چکے ہیں۔اطلاعات کے مطابق ریاست اتر پردیش کے علاقے علی گنج میں درجنوں افراد نے ایک دکان سے خریدی گئی شراب پی تو ان کی حالت خراب ہو گئی، شراب سے متاثرہ افراد کو فوری طور پر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا تاہم واقعہ میں 21 افراد ہلاک اور 50 سے زائد متاثر ہوئے، شراب پینے کے باعث 6 افراد کی بینائی بھی چلی گئی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متعلقہ دکاندار کو گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ ریاستی انتظامیہ نے لا پرواہی برتنے کے الزام میں متعدد افسران اور ملازمین کو بھی معطل کردیا ہے۔
ہندوستانی ریاست اتر پردیش میں زہریلی شراب پینے سے کم از کم 21 افراد ہلاک جب کہ متعدد افراد متاثر اور 6 افراد اپنی بینائی سے بھی کھو چکے ہیں۔
News ID 1865578
آپ کا تبصرہ