مہر خبررساں ایجنسی نےایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی میں بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم پر حملے کے نتیجے میں 2 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق ترکی صوبہ شرناق میں بم ڈسپوزل اسکواڈ ایک دیسی ساختہ بم کو ناکارہ بنانے میں مصروف تھا جب ان پر حملہ کیا گیا۔ واقعہ صوبہ شرناق کے گائوں انداق میں پیش آیا جہاں کردوں کی اکثریت ہے اور اس حملے کا ذمہ دار بھی سنی کردوں کو ہی ٹھہرایا جارہا ہے۔ذرائع کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ جس بم کو ناکارہ بنا رہا تھا وہ بھی ممکنہ طور پر کرد باغیوں نے نصب کیا تھا۔ ترک خبر ایجنسی کے مطابق یہ حملہ کردستان ورکرز پارٹی کے باغیوں نے کیا جو ملک میں گزشتہ تین دہائیوں سے جنوب مشرقی ترکی میں خودمختار ریاست کے قیام کی تحریک چلارہے ہیں۔
ترکی میں بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم پر حملے کے نتیجے میں 2 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔
News ID 1866422
آپ کا تبصرہ