مہر خبررساں ایجنسی نے حریت کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی میں کرد علیحدگی پسندوں کی طرف سے کیے گئے ایک بم حملے کے نتیجے میں ترکی کے 3 فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ ترکی کے جنوبی شہر دیار بکر میں حکام نے بتایا ہے کہ عراق کی سرحد سے متصل ترک علاقے میں یہ ہلاکتیں اس وقت ہوئیں، جب سکیورٹی فورسز کردستان ورکرز پارٹی کے خلاف ایک کارروائی کر رہی تھیں۔ ترک حکام کے مطابق اس کارروائی میں پانچ کرد باغی بھی مارے گئے۔
ترکی میں کرد علیحدگی پسندوں کی طرف سے کیے گئے ایک بم حملے کے نتیجے میں ترکی کے 3 فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔
News ID 1871574
آپ کا تبصرہ