مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف ایک اعلی وفد کے ہمراہ منگل کو فرانس اور ہالینڈ کے دورے پر روانہ ہوں گے۔
جواد ظریف اس سفر میں فرانس اور ہالینڈ کے وزراء خارجہ اور دیگر اعلی حکام کے ساتھ دو طرفہ تعلقات ، علاقائي امور اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔
ایرانی وزیر خارجہ یورپی ممالک کے دورے کے بعد ازبکستان میں شانگھائی تنظیم کے سربراہی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔
آپ کا تبصرہ