ایرانی وزیر خارجہ کل اٹلی اور جرمنی کے دورے پر روانہ ہوں گے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کل ایک اعلی وفد کے ہمراہ اٹلی اور جرمنی کے دورے پر روانہ ہوں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہویرہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کل ایک اعلی وفد کے ہمراہ اٹلی اور جرمنی کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ انھوں نے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ اٹلی اور جرمنی کے دورے کے دوران مذکورہ ممالک کے اعلی حکام کے ساتھ دوطرفہ تعلقات ، علاقائي اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ اس سفر میں دونوں ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ  سیاسی اور اقتصادی تعلقات کے فروغ کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

News Code 1873438

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha