مہر خبررساں ایجنسی کی اردو سروس کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف فرانس اور ہالینڈ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد جمعہ کو تاشقند میں شانگہائی تنظیم کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
اطلاعات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ کل بروز منگل فرانس اور ہالینڈ کے دورے پر روانہ ہوں گے ۔ محمد جواد ظریف پیرس اور آیمسٹرڈیم کا دورہ مکمل کرنے کے بعد تاشقند میں شانگہائی تنظیم کے اجلاس میں شرکت کریں گے اطلاعات کے مطابق مذکورہ تنظیم میں ایران کی رکنیت کا امکان iel ہے ایران 2005 کے بعد اس تنظیم میں رکنیت کی کوشش کررہا ہے جبکہ ایران نے شانگہائی تنظیم کی رکنیت کے تمام شرائط کو بھی پورا کردیا ہے اور ایران کو شانگہائی تنظیم کے رکن ممالک کی حمایت اور موافقت بھی حاصل ہے۔
آپ کا تبصرہ