3 نومبر، 2026، 4:53 PM

13 آبان؛ ایران بھر میں 9 سو سے زائد شہروں میں استکبار مخالف ریلیاں نکالی جائیں گی

13 آبان؛ ایران بھر میں 9 سو سے زائد شہروں میں استکبار مخالف ریلیاں نکالی جائیں گی

اسلامی تبلیغاتی مرکز نے ایک بیان میں ایرانی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ یوم الله ۱۳ آبان کی ملک گیر ریلی میں بڑی تعداد میں شرکت کریں۔ اس سال ریلی کا مرکزی نعرہ ’’شہداء سے عہد، استکبار کے خلاف جدوجہد‘‘ رکھا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی تبلیغاتی مرکز نے یوم الله ۱۳ آبان کی مناسبت سے ایرانی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس دن ملک بھر میں نکالی جانے والی ریلیوں میں بھرپور شرکت کریں۔ یہ ریلی بدھ 13 آبان 1405 (4 نومبر 2026) کو ملک کے 900 سے زائد مقامات پر منعقد ہوگی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ 13 آبان ایران کی تاریخ کا ایک اہم دن ہے، جو سامراجی طاقتوں کی بالادستی کے خلاف ایرانی قوم کی جدوجہد، آزادی اور خودمختاری کی علامت ہے۔ ایرانی عوام نے انقلابِ اسلامی کی تاریخ کے مختلف مراحل میں ہمیشہ اپنے اصولوں اور مقاصد کا دفاع کیا ہے۔

بیان میں حالیہ جنگوں اور دشمنوں کی جارحیت کے نتیجے میں رہبر شہید، فوجی کمانڈروں، سائنس دانوں، اہم شخصیات اور عام شہریوں کی شہادتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس سال 13 آبان کی تقریبات شہداء کی یاد تازہ کرنے، ان کے راستے پر چلنے اور ملک کی آزادی و خودمختاری کے تحفظ کے عہد کی تجدید کا موقع ہیں۔

اسلامی تبلیغاتی مرکز نے اس سال کی ریلی کے لیے ’’شہداء سے عہد، استکبار کے خلاف جدوجہد‘‘ کا نعرہ منتخب کیا ہے اور شہداء کے اہل خانہ، نوجوانوں، طلباء، اساتذہ، مزدوروں، تاجروں اور معاشرے کے تمام طبقوں سے شرکت کی اپیل کی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس ریلی میں عوام کی شرکت، قومی اتحاد اور یکجہتی کے اظہار کے ساتھ رہبرِ انقلابِ اسلامی حضرت آیت الله سید مجتبیٰ خامنہ ای سے تجدید بیعت کا بھی موقع ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق، 13 آبان کی رات 8 بجے رہبرِ شہید کے مرقد مطہر کے قریب اور ملک بھر کے مختلف میدانوں میں ’’امریکہ مردہ باد‘‘ کے نعرے بھی بلند کیے جائیں گے۔

یوم الله 13 آبان کی ملک گیر ریلیاں بدھ 4 نومبر کو صبح 9 بجے پورے ایران میں 900 سے زائد مقامات پر نکالی جائیں گی۔

دارالحکومت تہران میں ریلی میدان فلسطین سے سابق امریکی سفارتخانہ (جاسوسی اڈے) کی جانب روانہ ہوگی۔

News ID 1942584

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha