مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسپین کے شہر ٹولیڈو میں دو تیز رفتار ٹرینوں کے تصادم کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 64 ہو گئی ہے۔
ذرائعِ ابلاغ نے اس حادثے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد بھی 58 بتائی گئی ہے۔
یہ رواں سال اسپین میں ریلوے کا دوسرا خطرناک حادثہ ہے اور امدادی کارکن متاثرین کی مزید لاشیں تلاش کرنے میں مصروف ہیں۔
اسپین کی ریلوے بنیادی ڈھانچے کے انتظامی ادارے نے اعلان کیا ہے کہ دو ٹرینوں کے تصادم کے بعد میڈرڈ۔اندلس ریلوے لائن پر ٹرینوں کی آمدورفت روک دی گئی ہے۔
کاستیا۔لا مانچا کی علاقائی حکومت کے ترجمان کے مطابق، رینفے کمپنی کی ایک ٹرین اور ایریو کمپنی کی ایک ٹرین مقامی وقت کے مطابق صبح ۹ بجے کے کچھ ہی دیر بعد آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں ایریو ٹرین کی دو بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔
آپ کا تبصرہ