مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکی اور اسرائیلی جارحیت کو جنگ ایران قرار دینے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حقیقت کو دھندلا کر اخلاقی ذمہ داری سے بچنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
بقائی نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ جارحیت کو اس کے اصل نام سے پکارنے سے انکار غیر جانب داری نہیں بلکہ اخلاقی ذمہ داری سے فرار ہے۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر ہم میں جارحیت کرنے والے کی نشاندہی کرنے اور جارحیت کو اس کے اصل نام سے پکارنے کی بھی ہمت نہیں ہے تو ہم ناانصافی کا مقابلہ کرنے، قابل عمل حل پیش کرنے یا امن کے قیام میں بامعنی کردار ادا کرنے کے لیے اخلاقی جرات کا دعوی کیسے کرسکتے ہیں؟
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ جارحیت کرنے والوں کو خوش کرنے، جارحیت کو جائز قرار دینے، متاثرہ فریق کو مورد الزام ٹھہرانے یا بنیادی اصولوں کی قربانی دینے سے امن قائم نہیں کیا جاسکتا۔
آپ کا تبصرہ