21 جولائی، 2026، 9:06 AM

امریکہ کی شرارتیں جاری رہیں تو آبنائے ہرمز بند رہے گی، سپاہ پاسداران کا اعلان

امریکہ کی شرارتیں جاری رہیں تو آبنائے ہرمز بند رہے گی، سپاہ پاسداران کا اعلان

سپاہ پاسداران نے امریکہ کو انتباہ کیا ہے کہ کشتیاں امریکہ پر اعتماد کرکے خلاف ورزی کریں تو کاروائی کی جائے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران نے کہا ہے کہ دو خلاف ورزی کرنے والے آئل ٹینکر جنوبی آبنائے ہرمز کے غیر محفوظ راستے سے گزرنے کی کوشش کے دوران دھماکے کے بعد آگ کی لپیٹ میں آ کر رک گئے، جبکہ امریکہ کے خلاف تادیبی کارروائی شروع کرنے کا بھی اعلان کیا گیا۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اپنے بیان میں اعلان کیا ہے کہ جب تک خطے میں امریکہ کی شرارتیں جاری رہیں گی، آبنائے ہرمز بند رہے گی اور اس دوران خطے سے نہ تیل و گیس اور نہ ہی کوئی دوسری تجارتی کھیپ برآمد ہونے دی جائے گی۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ چند گھنٹے قبل دو خلاف ورزی کرنے والے آئل ٹینکر جنوبی آبنائے ہرمز کے غیر محفوظ راستے سے گزرنے کی کوشش کے دوران دھماکے کے باعث شدید آگ کا شکار ہو کر رک گئے، جبکہ امدادی ٹیمیں عملے کو محفوظ مقام پر منتقل کر رہی ہیں۔

بیان میں شپنگ کمپنیوں کو خبردار کیا گیا کہ وہ امریکی فوج کی معلومات پر اعتماد نہ کریں اور خطرناک بحری راستوں سے گریز کریں۔

سپاہ پاسداران نے مزید اعلان کیا کہ بحری خلاف ورزیوں کے جواب میں امریکی اڈوں کے خلاف تادیبی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں، جن کی تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

News ID 1940382

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha