23 اپریل، 2026، 6:13 PM

صہیونی لابی نے امریکہ کو ایران کے ساتھ جنگ میں گھسیٹا، سابق امریکی افسر

صہیونی لابی نے امریکہ کو ایران کے ساتھ جنگ میں گھسیٹا، سابق امریکی افسر

سابق امریکی افسر جوکینٹ نے کہا ہے کہ صہیونی لابی نے امریکہ کو ایران کے ساتھ جنگ میں گھسیٹا جس کا امریکہ کو شدید نقصان ہورہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی قومی مرکز برائے انسدادِ دہشت گردی کے مستعفی سربراہ جو کینٹ نے کہا ہے کہ صہیونی لابی نے ایران کے خلاف ایک تباہ کن جنگ امریکا پر مسلط کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ امریکہ مشرق وسطی میں آگ بھڑکانے کا سلسلہ بند کرے، کیونکہ اس پالیسی سے کوئی فائدہ نہیں بلکہ امریکہ کا نقصان ہورہا ہے۔

جو کینٹ نے ایران کے خلاف جنگ کے خلاف احتجاجاً اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا اور وہ ماضی میں بھی اسرائیل کی حمایت میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں پر تنقید کرتے رہے ہیں۔  

جو کینٹ نے اس سے قبل امریکا کے نیٹو سے ممکنہ انخلا پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ اقدام بیرونی تنازعات سے بچنے کے لیے نہیں بلکہ اس لیے ہوسکتا ہے کہ اگر مستقبل میں ترکیہ اور اسرائیل شام میں آمنے سامنے آجائیں تو امریکا اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہو سکے۔

News ID 1938996

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha