16 اپریل، 2026، 7:31 PM

جنگ بندی کی خلاف ورزی پر حزب اللہ کے مسلسل حملے، اسرائیلی ٹھکانے تباہ

جنگ بندی کی خلاف ورزی پر حزب اللہ کے مسلسل حملے، اسرائیلی ٹھکانے تباہ

حزب اللہ لبنان نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی کے جواب میں اس نے مختلف فوجی اہداف پر شدید میزائل اور ڈرون حملے کیے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ لبنان نے اعلان کیا ہے کہ جمعرات کی علی الصبح سے اسرائیلی جنگ بندی کی خلاف ورزی کے ردعمل میں اس کے فوجی ٹھکانوں اور صہیونی بستیوں کو شدید میزائل اور ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

حزب اللہ کے بیانات میں کہا گیا ہے کہ لبنان اور اس کے عوام کے دفاع اور جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملوں کے جواب میں مزاحمتی مجاہدین نے اسرائیلی فوج کے "حانیتا" اڈے کو متعدد خودکش ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا۔

اسی طرح شمالی علاقے میں العجل کی پہاڑیوں میں اسرائیلی فوجی تنصیبات پر میزائلوں کی بارش کر دی اس کے ساتھ نہاریا کے شمال میں واقع لیمان فوجی اڈے پر بھی حزب اللہ نے خودکش ڈرونز سے حملہ کیا۔

ایک اور بیان میں بتایا گیا کہ نہاریا کے مشرق میں شیخ دنون کے قریب اسرائیلی فوج کی 146 ویں ڈویژن کے لاجسٹک مرکز پر شدید ڈرون حملہ کیا گیا۔

مقبوضہ شامی گولان میں "کتساویا" فوجی اڈے کے مواصلاتی ریڈار کو بھی میزائل حملے کا نشانہ بنایا گیا۔

حزب اللہ نے مزید بتایا کہ بنت جبیل کے شمال مشرق میں ایک مرکاوا ٹینک کو گائیڈڈ میزائل سے تباہ کیا گیا، جبکہ جعتون میں 146 ویں ڈویژن کے کمانڈ مرکز پر بھی متعدد خودکش ڈرونز سے حملہ کیا گیا۔

حزب اللہ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ تمام کارروائیاں اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے لبنان کے خلاف جارحیت بند نہیں ہو جاتی۔

News ID 1938910

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha