15 اپریل، 2026، 4:46 PM

پاکستان کے ذریعے امریکا سے پیغامات کا تبادلہ جاری ہے، ایران

پاکستان کے ذریعے امریکا سے پیغامات کا تبادلہ جاری ہے، ایران

ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے ذریعے امریکا کو پیغامات بھیجنے اور وصولی کا سلسلہ جاری ہے، امید ہے اگلے بدھ کو اسلام ایک بار پھر مذاکرات کی میزبانی کرے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے تہران میں پریس بریفنگ میں بتایا کہ امریکا سے مذاکرات کا ایک دور اسلام آباد میں ہوچکا، ایرانی وفد کی پاکستان سے وطن واپسی کے بعد امریکا سے پاکستان کے ذریعے کئی پیغامات کا تبادلہ ہوا، قوی امکان ہے کہ پاکستان بدھ کو ایک بار پھر مذاکرات کی میزبانی کرے گا۔

ترجمان نے تصدیق کی کہ پاکستان کے ذریعے امریکا سے تاحال پیغامات کے تبادلے کا تبادلہ اتوار سے جاری ہے، ہمیں پاکستانی ثالثوں کی جانب سے پیغامات موصول ہوئے، امریکا سے جنگ میں ایران کو پہنچے نقصانات کے ازالے پر بھی بات ہوئی، جنگے کے خاتمے پر بات ہوئی ساتھ ہی ایران پر عائد پابندیوں کے خاتمے پر بھی مذاکرات ہوئے۔

ایک سوال پر ترجمان نے کہا کہ ایران جوہری ہتھیاروں کے حصول میں دلچسپی نہیں رکھتا، ایران اپنے حقوق پر سمجھوتہ نہیں کرے ، ایران کو خطے میں کسی بھی قسم کی مداخلت قبول نہیں۔

ایک اور صحافی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ثالثی میں امریکا سے اب جو مذاکرات ہوں گے وہ جنگ بندی کے لیے ہوں گے۔

اسماعیل بقائی نے مزید بتایا کہ  ہمارا موقف واضح ہے، ایران کا محاصرہ نہیں کیا جاسکتا، امریکا کا یہ اقدام جنگ بندی کی خلاف ورزی ہے، رہبر معظم انقلاب آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کی شہادت امریکا کے ریکارڈ پر ایک بدنما داغ ہے۔

News ID 1938891

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha