14 اپریل، 2026، 11:51 PM

صہیونی انتہاپسند وزیر کے خلاف عدالتی کارروائی کل سے شروع ہوگی

صہیونی انتہاپسند وزیر کے خلاف عدالتی کارروائی کل سے شروع ہوگی

اسرائیلی اعلی عدالت کل سے بن گویر کی برطرفی کی درخواست پر سماعت شروع کرے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیل کی اعلی عدالت بدھ کے دن سے انتہا پسند وزیر بن گویر کی برطرفی کی درخواست کی سماعت شروع کرے گی۔

درخواست دہندگان نے مطالبہ کیا ہے کہ سخت گیر وزیر داخلہ ایتامار بن گویر کو ان کے عہدے سے برطرف کیا جائے۔

اسرائیلی روزنامہ معاریو کے مطابق، اسحاق عمیت کی سربراہی میں نو ججوں پر مشتمل بینچ نے ہنگامے یا خلفشار کے خدشات کے پیش نظر سماعت کو محدود رکھنے اور عوامی شرکت کے بغیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد سماعت کے دوران امن و امان کا قیام اور کسی بھی غیر ضروری انتشار سے بچنا ہے۔

News ID 1938879

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha