18 ستمبر، 2017، 12:36 PM

نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے منظور

نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے منظور

پاکستانی ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی ہے۔ اطلاعات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار مخدوم نیاز انقلابی ایڈووکیٹ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ نواز شریف نے 25 اگست کو لاہور میں تقریر کے دوران توہین عدالت کی، انہوں نے عدلیہ اور طاقت کے گٹھ جوڑ کی بات کی جو توہین عدالت ہے۔عدالت نے درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد درخواست کو سماعت کے لیے منظور کرلیا، کیس کی سماعت یکم اکتوبر کو ہو گی۔

News ID 1875352

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha