مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر پزشکیان نے کہا ہے کہ ثالثی کا ارادہ رکھنے والے ممالک ایران کے پاس نہ آئیں۔
ایکس پر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم خطے میں امن اور صلح کے عزم پر قائم ہیں البتہ اپنی عزت اور ملکی حاکمیت کا دفع کرنے میں ذرہ برابر کوتاہی نہیں کریں گے۔
ایرانی صدر نے ثالثی کی خواہش رکھنے والے ممالک سے کہا کہ وہ ان لوگوں سے بات کریں جنہوں نے ایرانی عوام کو نظرانداز کرتے ہوئے جنگ کی آگ بھڑکائی ہے۔
آپ کا تبصرہ