6 مارچ، 2026، 4:34 PM

وعدہ صادق4 کے بائیسویں مرحلے میں بن گوریان ائیرپورٹ اور دیگر تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنایا

وعدہ صادق4 کے بائیسویں مرحلے میں بن گوریان ائیرپورٹ اور دیگر تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنایا

سپاہ پاسداران انقلاب نے خرمشہر4 اور فتاح میزائلوں سے دشمن کی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب نے ایک بیان میں خلیج فارس سے لے کر مقبوضہ فلسطین تک مختلف مقامات پر دشمن کے اہداف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا ہے۔
بیان کے مطابق میناب کے اسکول میں ایرانی بچوں کے قاتلوں سے انتقام کے لئے خلیج فارس سے لے کر تل ابیب تک امریکہ اور اسرائیل کے اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

اس مرحلے میں طاقتور بیلسٹک میزائلوں کے ساتھ خرمشہر‑4 انتہائی بھاری میزائل بھی استعمال کیا گیا جس کا وارہیڈ دو ٹن وزنی وارہیڈ اور رفتار 14 ماخ بتائی گئی ہے۔

بیان کے مطابق خلیجی ممالک میں امریکی و اسرائیلی اڈے، تل ابیب، بن گوریان ایئرپورٹ اور حیفا کے فوجی مراکز جدید میزائلوں کی زد میں آئے۔

سپاہ پاسداران نے کہا کہ جنگ کے ساتویں دن میزائلوں کی کامیاب لانچنگ نے ان دعوؤں کو غلط ثابت کر دیا ہے کہ ایران کی دفاعی صلاحیت کمزور ہوگئی ہے یا میزائل اور ڈرون حملوں کی رفتار کم ہوگئی ہے۔

News ID 1938402

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha