4 مارچ، 2026، 1:29 AM

ایران کے خلاف امریکہ و اسرائیل کی کارروائیوں پر روس کا شدید ردعمل

ایران کے خلاف امریکہ و اسرائیل کی کارروائیوں پر روس کا شدید ردعمل

ترجمان وزارت خارجہ نے ایران پر امریکہ اور صہیونی حکومت کی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے مغربی ایشیا میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششوں کا عزم ظاہر کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روسی وزارت خارجہ کی ترجمان، ماریا زاخارووا نے امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماسکو مغربی ایشیا میں جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ روس بارہا اس امر کی نشاندہی کرچکا ہے کہ موجودہ بحران کے حل کے لیے مواقع موجود ہیں اور ان سفارتی ذرائع کو بروئے کار لایا جائے گا۔

زاخارووا کے مطابق مختلف سطحوں پر ملاقاتیں اور مذاکرات جاری ہیں اور روس کو یقین ہے کہ تنازعات کے حل کے لیے سفارت کاری کے سوا کوئی متبادل راستہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ طاقت کا استعمال مسائل کو مزید پیچیدہ بنا سکتا ہے، اس لیے مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانا ہی دانشمندانہ حکمت عملی ہے۔

News ID 1938349

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha