1 اگست، 2025، 7:43 PM

ایران کی پیرا تائیکوانڈو ٹیم مسلسل دسویں بار ایشیائی چیمپیئن

ایران کی پیرا تائیکوانڈو ٹیم مسلسل دسویں بار ایشیائی چیمپیئن

ایرانی ٹیم نے تین طلائی، تین چاندی اور چھ کانسی کے تمغے جیت کر ایک بار پھر برتری ثابت کردی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی قومی پیرا تائیکوانڈو ٹیم نے مسلسل دسویں بار ایشین چیمپیئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی ٹیم مجموعی طور پر نے تین طلائی، تین نقرئی اور چھ کانسی کے تمغے حاصل کیے۔

یہ مقابلے جمعہ کے روز ملائیشیا کے شہر کوچنگ میں منعقد ہوئے، جن میں 18 ممالک سے تعلق رکھنے والے 107 کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

ایرانی قومی ٹیم، جو اس سے قبل ہونے والے تمام ایڈیشنز میں چیمپیئن رہی ہے، اس بار بھی بارہ تمغوں کے ساتھ اپنے اعزاز کا کامیابی سے دفاع کرنے میں کامیاب رہی۔

News ID 1934617

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha