31 مئی، 2025، 6:26 PM

القدس بریگیڈ کی کاروائی، قابض صہیونی فوجیوں کو دھماکے سے اڑا دیا+ ویڈیو

القدس بریگیڈ کی کاروائی، قابض صہیونی فوجیوں کو دھماکے سے اڑا دیا+ ویڈیو

القدس بریگیڈ نے خان یونس میں دھماکہ خیز مواد نصب کرکے صہیونی فوجیوں کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپوٹ کے مطابق، تحریک جہاد اسلامی فلسطین کی عسکری شاخ القدس بریگیڈ نے غزہ میں قابض صہیونی افواج کے خلاف کامیاب کاروائی کرکے متعدد صہیونی فوجیوں کو ہلاک او رخمی کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق القدس بریگیڈ نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس کے مشرق میں صہیونی فوج کے بلڈوزر کے راستے میں بارودی بیرل کو دھماکے سے اڑایا گیا ہے۔

تنظیم نے دوسری ایک اور ویڈیو بھی جاری کی ہے جس میں فلسطینی مجاہدین نے غزہ کے مشرقی علاقے الشجاعیہ میں ایک گھر میں بارودی مواد نصب کرکے اسے اس وقت دھماکے سے اڑا دیا جب اس میں صہیونی فوجی موجود تھے۔

بیان کے مطابق مجاہدین نے خان یونس کے ایک مکان میں موجود دس صہیونی فوجیوں کے ایک گروپ کو گھیرے میں لے کر ان میں سے بعض کو ہلاک اور دیگر کو زخمی کردیا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مجاہدین نے خان یونس میں قابض فوج کے ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ کو بھی مانیٹر کیا، جو ہلاک شدگان اور زخمیوں کو نکالنے کے لیے آیا تھا۔

واضح رہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والی جنگ فلسطینی مقاومت کے ہاتھوں صہیونی فوج کو سنگین اور مہنگے نقصانات کا سامنا ہے۔ مجاہدین کے حملوں کی وجہ سے بڑی تعداد میں صہیونی فوجی نفسیاتی بیماریوں میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

News ID 1933106

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha