27 مئی، 2025، 12:23 PM

قالیباف ایرانی پارلیمنٹ کے دوبارہ اسپیکر منتخب

قالیباف ایرانی پارلیمنٹ کے دوبارہ اسپیکر منتخب

محمد باقر قالیباف 272 میں سے 219 ووٹ لے کر دوبارہ ایرانی پارالیمنٹ کے اسپیکر منتخب ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، محمد باقر قالیباف بھاری اکثریت کے ساتھ ووٹ حاصل کرکے ایرانی پارلیمنٹ کے دوبارہ اسپیکر منتخب ہوگئے ہیں۔

2005 سے 2017 تک تہران کے مئیر رہنے والے قالیباف نے پارلیمنٹ میں ووٹنگ کے نتیجے میں 272 میں سے 219 ووٹ حاصل کیے اور بھاری اکثریت کے ساتھ اسپیکر کا عہدہ برقرار رکھنے میں کامیاب ہوگئے۔

قالیباف نے سپاہ پاسداران انقلاب کی فضائیہ اور ایرانی پولیس کے سربراہ کی حیثیت سے بھی کام کیا ہے۔

News ID 1933001

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha