21 اگست، 2024، 3:32 PM

ایران بس حادثہ، میتیں جتنی جلدی ممکن ہوا بھجوائیں گے، پاکستانی سفیر

ایران بس حادثہ، میتیں جتنی جلدی ممکن ہوا بھجوائیں گے، پاکستانی سفیر

ایران میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو کا کہنا ہے کہ یزد حادثے میں شہید ہونے والوں کی میتیں جتنی جلدی ممکن ہوا واپس بھیجیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جیو نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے کہا کہ حادثہ تہران سے 700 کلو میٹر دور یزد میں پیش آیا ہے، یزد کے لیے ایئر ٹکٹس دستیاب نہیں تھے اس لیے افسر گاڑی پر گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حادثہ پیش آنے والی بس میں 51 مساٖفر سوار تھے، حادثے کی وجہ بس کی اوور اسپیڈنگ اور بریک فیل ہونا تھا، اوور اسپیڈنگ کی وجہ بس ایک اسکول کی دیوار سے ٹکرائی۔

مدثر ٹیپو کا کہنا ہے کہ یزد حادثے میں 28 پاکستانی شہریوں کے جاں بحق ہونے کی تصدق ہوئی ہے جبکہ 23 پاکستانی زخمی ہیں، متعدد زخمیوں کی حالت نازک ہے۔

پاکستانی سفیر نے کہا کہ پاکستانی سفارتخانے نے اطلاع ملتے ہی ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کر کے ایرانی حکام سے رابطہ کیا، ایرانی وزارت خارجہ کے حکام اور یزد کی مقامی حکومت سے بھی رابطے میں ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی ہر ممکن مدد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، پاکستانی سفارتی حکام کو زخمیوں کی مدد کے لیے تہران سے روانہ کر دیا گیا ہے

News ID 1926111

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha