21 اگست، 2024، 5:53 PM

بس حادثے میں شہید ہونے والے پاکستانی زائرین میں سے 17 کی شناخت ہو گئی+ اسامی

بس حادثے میں شہید ہونے والے پاکستانی زائرین میں سے 17 کی شناخت ہو گئی+ اسامی

صوبہ یزد کے فارنزک ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ دہشیر روڈ پر پاکستانی زائرین کی بس کے حادثے میں شہید ہونے والے 28 میں سے 17 افراد کی شناخت کر لی گئی ہے۔

مہر نیوز کے نامہ نگار کو صوبہ یزد کے فارنزک ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل فریبر آیتی نے بتایا کہ جائے حادثہ پر آپریشنل ٹیموں کی موجودگی کے بعد، کرائسز مینجمنٹ کے جنرل ڈائریکٹوریٹ اور ہلال احمر کے تعاون سے حادثے کے متاثرین کو ہسپتال پہنچایا گیا۔ 

انہوں نے کہا کہ یزد صوبے کے پوسٹ مارٹم سینٹر میں موت کی وجہ کا تعین کرنے کے ساتھ ساتھ شناخت کی تصدیق بھی کی گئی تاہم بڑی تعداد میں لاشوں کی وجہ سے شہداء کے جسد ہائے خاکی کی شناخت اور موت کے اسباب کے تعین کا کام بدھ کی صبح چار بجے شروع ہوا جو ہنوز جاری ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ پانچ فرانزک ٹیموں کی کوششوں سے اس لمحے تک حادثے کے کل 28 شہداء میں سے 17 کی شناخت مکمل ہو چکی ہے۔ 

صوبہ یزد کے فارنزک ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ اس حادثے میں شہید ہونے والے 28 میں سے 11 خواتین اور 17 مرد ہیں۔ 

شناخت شدہ شہداء کے نام درج ذیل ہیں: 

1- جاوید وفاباس پاسپورٹ نمبر 8671831KS 
 2- علی کاشفYA1832051
3- سومرو حبیب اللہ "AL5220243"۔ 
4- شاہ سیرت عباس "QS5159812

5- اختر نسیم TD1344042 
6- سلمان مصطفی "JU0003111"۔

7- پروین رخسان، HE3991874 
8- خسونور محمد JH4167491 
9- احمد آفاق QJ1170831 
10- علی رستم "YN1831871 
11- عمران علی کلہوڑو
12- جمشید اقبال "ZN13495811

13- ظہیر عباس-

14- خالدہ رجب علی--
 15- شاہدہ شیر محمد--- 
16- اعجاز علی منگنہار-- 
17-  سید محمدمقدس---

News ID 1926110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha