22 اگست، 2024، 4:04 PM

دہشیر بس حاداثے کے وقوعہ پر ایرانی ہلال احمر کی امدادی سرگرمیاں

دہشیر بس حاداثے کے وقوعہ پر ایرانی ہلال احمر کی امدادی سرگرمیاں

ایران کے صوبہ یزد کی ہلال احمر سوسائٹی کے سی ای او نے کہا کہ صوبہ یزد کے شہروں سے ہلال احمر کی 9 ریسکیو ٹیموں کے 30 ​​سے ​​زائد امدادی کارکن پانچ ایمبولینسوں اور دو ریسکیو گاڑیاں کے ساتھ جائے حادثہ پر موجود تھے۔

مہر نیوز کے مطابق، ایران کے صوبہ یزد کی ہلال احمر سوسائٹی کے سی ای او نے کہا کہ صوبہ یزد کے شہروں سے ہلال احمر کی 9 ریسکیو ٹیموں کے 30 ​​سے ​​زائد امدادی کارکن پانچ ایمبولینسوں اور دو ریسکیو گاڑیوں کے ساتھ جائے حادثہ پر موجود تھے۔ 

محمد عشقی نے کہا کہ ابرکوہ، تفت، یزد اور اشکزار شہروں سے ہلال احمر کی 9 ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر موجود تھیں۔ 
 انہوں نے بتایا کہ اس حادثے میں 28 افراد جاں بحق ہوئے: لاشیں بس میں پھنسی ہوئی تھیں، جنہیں ہلال احمر کی  ریسکیو ٹیموں نے نکال کر متعلقہ اداروں کے حوالے کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ دو زخمیوں کو ہلال احمر کی ایمبولینس کے ذریعے  جب کہ 19 زخمیوں کو ایمرجنسی ایمبولینس کے ذریعے تفت اور ابرکوہ کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

News ID 1926106

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha