21 اگست، 2024، 2:52 PM

ایران: تفت ہسپتال میں زیر علاج پاکستانی زائرین کی حالت خطرے سے باہر ہے

ایران: تفت ہسپتال میں زیر علاج پاکستانی زائرین کی حالت خطرے سے باہر ہے

ایرانی صوبہ یزد کے شہید بہشتی ہسپتال کےشعبہ تعلقات عامہ نے آگاہ کیا ہے کہ دہشیر تفت روڈ پر بس حادثے کا شکار ہونے والے پاکستانی زائرین میں سے سات زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

مہر نیوز کے نمائندے کے مطابق، تفت کے شہید بہشتی ہسپتال کی انتظامیہ  نے بس حادثے میں زخمی ہونے والے سات پاکستانیوں کے بارے میں کہا کہ زخمیوں کا علاج جاری ہے تاہم ایک زخمی ICU میں ہے جب کہ آج صبح، سرجیکل وارڈ میں تین زخمی مریضوں کے لیے آرتھوپیڈک اور سرجیکل خدمات انجام دی گئی ہیں۔

ایمرجنسی وارڈ میں داخل ایک زخمی کی حالت بہتر ہے جب کہ ایک اور زخمی زائر کو جبڑے اور چہرے کی ہڈی ٹوٹنے کی وجہ سے سرجری کی ضرورت ہے۔

یاد رہے گزشتہ شب پاکستانی زائرین کی بس دہشیر سے تفت جانے والی بس سڑک پر الٹ گئی جس کے نتیجے میں 28 افراد شہید اور 23 زخمی ہوگئے۔

News ID 1926107

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha