21 اگست، 2024، 1:01 PM

ایران بس حادثے کے زخمیوں کو علاج کی مطلوبہ خدمات فراہم کر رہا ہے، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

ایران بس حادثے کے زخمیوں کو علاج کی مطلوبہ خدمات فراہم کر رہا ہے، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بس حادثے میں پاکستانی زائرین کی شہادت اور زخمی ہونے پر لواحقین اور حکومت پاکستان سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بدھ کے روز ایران کے شہر یزد میں بس حادثے میں شہید اور زخمی ہونے والے پاکستانی زائرین کے حوالے سے ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے پاکستانی حکومت اور زائرین کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ ایرانی حکام اور ادارے علاج کی مطلوبہ خدمات فراہم کر رہے ہیں۔

ایران میں پاکستانی زائرین کی بس الٹنے پر 35 زائرین شہید اور 15 زخمی ہوگئے۔جنہیں مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، یہ حادثہ ایرانی شہر یزد میں پیش آیا۔

زخمیوں میں سے زیادہ تر کا تعلق لاڑکانہ، گھوٹکی اور پاکستان کے جنوبی صوبہ سندھ کے دیگر شہروں سے ہے۔

News ID 1926103

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha