مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکہ نے حماس کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی قبول کرنے پر مبنی پیغام موصول ہونے کی تصدیق کی ہے۔
وائٹ ہاؤس کے ترجمان جان کربی نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی جانب سے پیش کردہ قرارداد کو سیکورٹی کونسل نے منظور کرلیا تھا جس کے بعد فلسطینی تنظیم حماس نے بھی مثبت جواب دیتے ہوئے قطر اور مصر کے ذریعے امریکہ کو پیغام بھیجا ہے۔
انہوں نے صہیونی حکومت کے جواب کی طرف اشارہ کئے بغیر کہا کہ حماس نے قرارداد کے بارے میں مثبت اور حوصلہ افزا جواب دیا ہے۔
یاد رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے غزہ میں جنگ بندی کے لئے تین مراحل پر مشتمل منصوبہ پیش کیا تھا جس میں جنگ بندی، قیدیوں کا تبادلہ، صہیونی فورسز کا انخلاء اور غزہ کی تعمیر نو شامل ہے۔
آپ کا تبصرہ