31 مارچ، 2024، 3:31 PM

حزب اللہ کے صیہونی فوج کے ٹھکانوں پر میزائل حملے

حزب اللہ کے صیہونی فوج کے ٹھکانوں پر میزائل حملے

لبنان کی حزب اللہ نے غزہ کے عوام کی حمایت میں غاصب صیہونی حکومت کے "المالکیہ" اڈے کو برکان میزائلوں جب کہ "رامیم" بیس کو مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین ٹی وی چینل کے حوالے سے بتایا ہے کہ لبنان کی حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کی شمالی سرحد پر قابض صیہونی فوج کے اہم مراکز پر نئے میزائل حملے کئے ہیں۔

حزب اللہ کی جانب سے  جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ: غزہ کی پٹی میں ثابت قدم فلسطینی قوم اور دلاوران مزاحمت کی حمایت میں مجاہدین نے آج دوپہر کو صیہونی فوج کے رامیم بیس کو براہ راست مارٹر حملے کا نشانہ بنایا۔

حزب اللہ نے صییونی رجیم کے اڈے المالکیہ کو بھی جدید مزائل برکان  سے نشانہ بنایا۔

ادھر اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے مقبوضہ الجلیل کے علاقے المالکیہ میں جنگی خطرے کا سائرن بجنے کی خبر دی۔

حزب اللہ کے  حملوں کے جواب میں قابض صیہونی فوج نے جنوبی لبنان کے قصبوں وادی الصلوقی، الخیام اور الطیبہ پر فضائی حملے کئے ہیں۔

News ID 1922985

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha