19 فروری، 2024، 11:50 PM

فلسطین: مغربی کنارے میں صیہونیوں کے خلاف آپریشن

فلسطین: مغربی کنارے میں صیہونیوں کے خلاف آپریشن

خبر رساں ذرائع نے بتایا ہے کہ مغربی کنارے میں مزاحمتی کارروائیوں کے نتیجے میں ایک صہیونی زخمی ہوا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شہاب نیوز کے حوالے سے مغربی کنارے میں صیہونی حملہ آوروں کے خلاف ایک نئے آپریشن کی خبر دی ہے۔

عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق صیہونیوں کے خلاف یہ کارروائی نابلس شہر میں کی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نابلس کے شمالی گاوں برقہ میں گاڑی پر دیسی ساختہ بم پھینکے جانے کے نتیجے میں ایک صہیونی آبادکار زخمی ہو گیا۔

خبری ذرائع نے اس کار کی تصویر بھی شائع کی ہے جسے دیسی ساختہ "Kou" بم سے نشانہ بنایا گیا تھا۔

News ID 1922033

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha