19 فروری، 2024، 11:38 PM

فلسطین، صیہونی فوج کے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں پر حملے

فلسطین، صیہونی فوج کے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں پر حملے

خبر رساں ذرائع نے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں پر صہیونی فوج کے حملوں کی اطلاع دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے بتایا ہے کہ غزہ کی پٹی پر صیہونی فوج کے وحشیانہ حملوں کے ساتھ ہی مغربی کنارے کے مختلف علاقے بھی اس کے پے در پے حملوں کا نشانہ بنے ہیں۔

المیادین ٹی وی چینل کے نمائندے نے رپورٹ دی ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے کے  شمالی قصبے "زیتا" پر چھاپہ مارا۔

ادھر فلسطینی ہلال احمر کے مطابق اس قصبے پر حملے کے دوران اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں ایک 51 سالہ فلسطینی خاتون زخمی ہو گئی۔

الجزیرہ کے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ صیہونی فوجیوں نے صرہ قصبے پر حملے کے دوران 2 فلسطینیوں کو گولی مار دی جب کہ مغربی کنارے  رملہ اور "صلواد پر بھی وحشیانہ  حملے کئے گئے۔

واضح رہے کہ طوفان الاقصیٰ کے بعد صیہونی فوج کے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں پر چھاپے مار کر عام شہریوں کو قتل یا گرفتار کرنے کا سلسلہ جاری ہے جب کہ غزہ کے خلاف غاصب رجیم کی وحشیانہ کارروائیوں میں تیزی آگئی ہے۔

News ID 1922028

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha