19 فروری، 2024، 11:48 PM

دو امریکی بحری جہازوں کو نشانہ بنایا، یمنی مسلح افواج کے ترجمان

دو امریکی بحری جہازوں کو نشانہ بنایا، یمنی مسلح افواج کے ترجمان

یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے خلیج عدن میں دو امریکی بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کی اطلاع دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمنی فوج نے دو منفرد کارروائیوں کے دوران دو امریکی بحری جہازوں کو تارپیڈو سے نشانہ بنانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا: خلیج عدن میں جن دو امریکی بحری جہازوں کو نشانہ بنایا گیا، انہیں "سی چیمپیئن" اور "نیوس فورٹونا" کہا جاتا ہے۔

یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا: "خدا کی مدد سے ہم نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران چار بحری اور فضائی آپریشن کیے ہیں اور برطانوی جہاز بھی حملے کے نتیجے میں مکمل طور پر ڈوب گیا۔

سریع نے مزید کہا ہم اپنے ملک اور قوم کے دفاع کے لیے بحیرہ احمر اور بحیرہ عرب میں مزید فوجی آپریشنز کے اپنے حق پر زور دیتے ہیں۔

انہوں واضح کیا: بحیرہ احمر اور بحیرہ عرب میں ہماری کارروائیوں میں مزید تیزی آئے گی اور یہ کاروائیاں غزہ پر صیہونی جارحیت اور اس کا محاصرہ ختم ہونے تک نہیں رکیں گی۔"

News ID 1922032

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha