19 فروری، 2024، 8:13 PM

جنوبی غزہ، قابض صیہونی فوج کے ٹھکانوں پر فلسطینی مزاحمت کے راکٹ حملے

جنوبی غزہ، قابض صیہونی فوج کے ٹھکانوں پر فلسطینی مزاحمت کے راکٹ حملے

"شہدائے الاقصی" اور "قومی مزاحمت" گروہ نے مشترکہ کارروائی میں غزہ شہر کے جنوب میں قابض صیہونی فوج کے ٹھکانوں کو 107 ایم ایم کے دو راکٹوں سے نشانہ بنایا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے قدس نیوز چینل کے حوالے سے بتایا ہے کہ شہدائے الاقصی بٹالین نے شہید القاسم بریگیڈ کے "قومی مزاحمت" ونگ کے ساتھ مشترکہ آپریشن میں قابض صیہونی فوج کی سپلائی لائنوں اور ایمونیشن ڈپو کو  107 ایم ایم کے دو راکٹوں سے نشانہ بنایا۔

ان دونوں راکٹوں پر کندہ تحریر میں یہ پیغام درج تھا کہ یہ "مشترکہ کاروائی ہفتے کے روز صہیونی بستی کریات ملاخی میں شہادت پسندانہ حملے کی تائید میں مزید بڑی کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کے ساتھ کی گئی ہے"۔

News ID 1922027

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha