19 فروری، 2024، 11:43 PM

برازیل کا زبردست اقدام، اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بلا لیا

برازیل کا زبردست اقدام، اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بلا لیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق برازیل کے صدر لوئیز اناسیو لولا ڈا سلوا نے اسرائیل سے اپنے ملک کے سفیر کو واپس بلا لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عالمی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برازیل کے صدر لوئیز اناسیو لولا ڈا سلوا نے اسرائیل سے اپنے ملک کے سفیر کو واپس بلا لیا ہے۔ 

روزنامہ فولہا ڈی ایس پاؤلو  کے مطابق برازیل کے صدر لوئیز اناسیو لولا دا سلوا نے اسرائیل سے اپنے سفیر کو مشاورت کے لیے واپس بلا لیا ہے۔

خیال رہے کہ صیہونی وزیر اعظم  نیتن یاہو نے لولا کے ریمارکس کی مذمت کی جس میں انہوں نے غزہ کے خلاف اسرائیلی جارحیت اور ہولوکاسٹ کے درمیان موازنہ کیا تھا۔

نیتن یاہو نے کہا: برازیل کے صدر کے الفاظ تشویشناک ہیں...

واضح رہے کہ قابض اسرائیلی رجیم نے برازیل کے سفیر کو طلب کرکے احتجاج کیا تھا جس کے ردعمل میں برازیل نے اپنا سفیر واپس بلا لیا۔

News ID 1922030

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha