30 جنوری، 2024، 11:08 AM

ایران اور پاکستان کی سرحد پر دہشت گردوں کے لئے سرگرمیوں کی کوئی گنجائش نہیں، عبداللہیان

ایران اور پاکستان کی سرحد پر دہشت گردوں کے لئے سرگرمیوں کی کوئی گنجائش نہیں، عبداللہیان

ایرانی وزیرخارجہ نے دورہ پاکستان کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ملکوں نے سیکورٹی اور تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیرخارجہ امیرعبداللہیان اپنے دورہ پاکستان کے دوران اعلی پاکستانی حکام سے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کی سرحد کو دہشت گردوں کے وجود سے پاک کیا جائے گا۔ دہشت گردوں کے لئے سرحدوں پر آزادانہ سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے سوشل میڈیا ایکس کے صفحے پر لکھا ہے کہ دونوں ملکوں نے باہمی تعلقات میں اضافے اور سیاحت جیسے اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔
عبداللہیان نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان اعلی وفود کا جلد تبادلہ ہوگا اور جلد مزید بارڈر کراسنگ پوائنٹس بنائے جائیں گے
ایکس پر انہوں نے لکھا ہے کہ ان کہ دورہ پاکستان نہایت کامیاب رہا اور میزبان ملک کے اعلی حکام کے ساتھ تجارت، اقتصاد، تعلیم، توانائی اور سیکورٹی کے شعبوں میں باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
 

News ID 1921567

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha