مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی دمشق میں سپاہ پاسداران انقلاب کے اعلی کمانڈر اور فوجی مشیر میجر جنرل سید رضی موسوی پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
انہوں نے دہشت گردی کے واقعے پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کی جانب سے جنرل موسوی پر قاتلانہ حملہ قابل مذمت ہے۔ دہشت گردی کا یہ واقعہ صہیونی حکومت کی بزدلانہ کاروائیوں اور سیاہ کارناموں کی ایک کڑی ہے۔
اسرائیل بین الاقوامی اور انسانی قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے۔ آج کا واقعہ دہشت گردی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کا واضح نمونہ ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ اس عظیم کمانڈر کی شہادت کی مناسبت سے ایرانی قوم کو تعزیت پیش کی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران اپنے حقوق کے تحفظ کے لئے مناسب وقت اور مقام پر ضرور جواب دے گا۔
آپ کا تبصرہ