25 اکتوبر، 2023، 3:58 PM

اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کررہا ہے، پاکستان

اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کررہا ہے، پاکستان

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کررہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کررہا ہے۔

سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان فوری اور غیرمشروط جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اسرائیلی کارروائی وسیع اور زیادہ خطرناک تنازعہ کی صورت اختیار کرسکتی ہے۔ 

منیر اکرم نے اس بات پر افسوس کیا کہ جنگ بندی کی قرارداد منظور نہیں کی جاسکی جس کی بھاری زمہ داری ان پر عائد ہوتی ہے جو اس تنازعہ کو بڑھانے کے زمہ دار ہیں۔

News ID 1919644

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha