25 اکتوبر، 2023، 3:32 PM

تہران میں فلسطینی بچوں کی حمایت میں 5 ہزار طلباء کا اجتماع

تہران میں فلسطینی بچوں کی حمایت میں 5 ہزار طلباء کا اجتماع

آج صبح فلسطینی بچوں کی حمایت میں تہران کے 5 ہزار طلباء نے احتجاجی ریلی نکالی جس میں اسرائیل اور امریکہ کے خلاف بھرپور نعرہ بازی کی گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نامہ نگار کے مطابق، مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت میں غاصب صیہونی رجیم کے خلاف تہران کے 5 ہزار طلباء کا احتجاجی مظاہرہ آج صبح فلسطین اسکوائر میں ہوا۔

ریلی کے آغاز سے قبل طلبہ کی ایک بڑی تعداد چوک میں موجود تھی۔ تاہم پروگرام کے آغاز کے بعد طلباء کے مزید گروپس احتجاج میں شامل ہوئے اور غاصب صیہونی رجیم کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

طلباء نے ایران، فلسطین اور لبنان کی حزب اللہ کے پرچم اٹھائے اسرائیلی رجیم کے مظالم کے خلاف آواز بلندی کی اور غزہ کے نہتے عوام سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

فلسطین اسکوائر میں لگے انقلابی ترانوں، مزاحمت کے ویڈیو کلپس اور مظاہرین کے خلاف فلک شگاف نعروں کی گونج سے اسکوائر کی فضا رنگ میں آنے لگی اور طلباء کی جانب سے   شیطان بزرگ اور اس کے بغل بچے اسرائیل کے خلاف مردہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے غزہ کے نہتے عوام اور مزاحمت کے دلاروں کو حمایت کا یقین دلایا گیا۔

News ID 1919641

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha