مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے کہا ہے کہ روسی نائب وزیرخارجہ نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماسکو تہران کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو وسیع کرنے کے لئے تیار ہے جن میں دفاعی اور تیکنیکی شعبوں کو زیادہ ترجیح دی جائے گی۔
سرگئی ربابکوف نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جانب سے عائد پابندیاں ختم ہونے کے بعد روس اس فرصت سے زیادہ استفادہ کرنا چاہتا ہے۔
انہوں نے تاکید کی کہ تہران اور ماسکو کے درمیان مختلف شعبوں میں ہونے والا تعاون مکمل عالمی قوانین کے مطابق ہے۔
روسی نائب وزیرخارجہ نے کہا کہ روس کو امریکہ کی جانب اسلحہ پر کنڑول کے حوالے سے کچھ تجاویز موصول ہوئی ہیں جن پر غور کیا جارہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ مذاکرات اور گفتگو کو دوبارہ شروع کرنے کے لئے تجاویز پیش کررہا ہے لیکن ماسکو اس وقت آمادہ نہیں ہے۔
یاد رہے کہ اقوام متحدہ نے کچھ دنوں پہلے ایران پر عائد پابندیوں کو ختم کیا تھا جس کے بعد عالمی ممالک کے ساتھ تعلقات اور روابط کے سلسلے میں مزید آسانیاں پیدا ہوئی ہیں۔
آپ کا تبصرہ