2 ستمبر، 2023، 8:24 AM

مہنگائی، بجلی کے زائد بل، آج پاکستان بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال

مہنگائی، بجلی کے زائد بل، آج پاکستان بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال

مہنگائی اور بجلی کے زائد بلوں کے خلاف آج پاکستان بھر میں شٹرڈاؤن ہڑتال ہے جب کہ اس ہڑتال کی کال جماعت اسلامی اور تاجر تنظیموں کی طرف سے دی گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کراچی تاجر ایکشن کمیٹی نے نگران حکومت کو زائد بجلی کے بلوں میں کمی اور اضافہ شدہ پیٹرولیم لیوی واپس لینے کیلیے 72گھنٹوں کا الٹی میٹم دیدیا ہے، یہ الٹی میٹم کراچی تاجر ایکشن کمیٹی کے کنوینر محمد رضوان نے جمعے کی شام پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دیا۔

کراچی کے تاجروں کی جانب سے بجلی کے اضافی بلوں، مہنگائی کے خلاف جمعہ کو شٹرڈاؤن ہڑتال کے باعث شہر کی تھوک اور بڑی مارکیٹیں بند رہیں تاہم محلوں کی سطح پر چھوٹی دکانیں کھلی رہیں، دریں اثنا پنجاب بار کونسل نے مہنگائی کے خلاف آج ماتحت عدالتوں میں ہڑتال کا اعلان کردیا، مقامی وکیل نازیہ نواز کے گھر پر فائرنگ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کا مطالبہ بھی کردیا۔

News ID 1918690

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha