3 ستمبر، 2023، 1:06 AM

اربعین مارچ، 2 ہزار پاکستانی زائرین کرمان سے عراقی بارڈر منتقل

اربعین مارچ، 2 ہزار پاکستانی زائرین کرمان سے عراقی بارڈر منتقل

کرمان کے صوبائی گورنر کے ثقافتی امور کے معاون نے کہا ہے کہ سیستان و بلوچستان سے کرمان پہنچنے والے 2ہزار پاکستانی زائرین کو خصوصی انتظامات کے ساتھ عراقی بارڈر پہنچا دیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سید مصطفی موسوی نے کہا ہے کہ صوبہ کرمان میں اربعین کے لئے عراق جانے کے خواہشمند پاکستانی زائرین کے لئے رہائش اور دیگر سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ اس وقت صوبے کے مختلف رہائشی مقامات پر موجود زائرین اپنی بسوں میں عراقی بارڈر کی طرف روانہ ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ زائرین کو عراقی بارڈر تک پہنچانے میں سپاہ پاسداران، فوج اور پولیس سمیت دیگر اداروں کا تعاون حاصل رہا۔

مصطفی موسوی نے کہا کہ پاکستان سے آنے والی بسوں کو بھی سفر کے لئے ضروری سہولیات اور ہماہنگی عمل میں لائی گئی ہے۔

News ID 1918702

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha