3 ستمبر، 2023، 1:20 PM

گلگت بلتستان میں حالات پرامن ہیں، فوج تعینات نہیں کی گئی، وزیر اطلاعات

گلگت بلتستان میں حالات پرامن ہیں، فوج تعینات نہیں کی گئی، وزیر اطلاعات

نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے گلگت بلتستان میں پاک فوج کی تعیناتی کی تردید کردی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مرتضی سولنگی کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں تمام سڑکیں، تجارتی مراکز اور تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے ہیں، آرمی اور سول آرمڈ فورسز کی خدمات چہلم امام حسین علیہ السلام پر امن و امان برقرار رکھنے کے لیے طلب کی گئی ہیں۔

مرتضی سولنگی نے بتایا کہ جلوس کے راستوں اور امام بارگاہوں کی سیکیورٹی کے لیے ماضی کی طرح خصوصی اقدامات کیے گئے، عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے سی آر پی سی 1898 کی دفعہ 144 پورے خطے میں نافذ کی گئی۔

News ID 1918709

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha