30 اگست، 2023، 8:58 PM

بجلی کے بل جتنے بھی آئیں ادائیگی کرنا پڑے گی، آئی ایم ایف کا پاکستانی حکومت کو دو ٹوک جواب

بجلی کے بل جتنے بھی آئیں ادائیگی کرنا پڑے گی، آئی ایم ایف کا پاکستانی حکومت کو دو ٹوک جواب

بجلی کے نرخ میں کمی کے معاملے پر آئی ایم ایف نے حکومت کو جواب دیا ہے کہ بل جتنے بھی آئیں ادائیگی کرنا پڑے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف سے بجلی کے نرخ میں کمی اور ملک میں جاری مظاہروں کے حوالے سے ورچوئل مذاکرات ہوئے، جس میں توانائی پر عائد ٹیکسز میں ریلیف سے متعلق پاکستان نے درخواست کی۔

پاکستان کی درخواست پر آئی ایم ایف حکام نے واضح کیا کہ بل جتنے بھی آئیں ادا کرنا پڑیں گے جبکہ عالمی مالیاتی فنڈز نے بجلی پر سبسڈی دینے کی صورت میں حکومت سے ٹیکس اہداف پورے کرنے کے لیے تحریری جواب بھی مانگ لیا، جس میں یہ بتایا جائے گا کہ پاکستان معاہدے کے تحت کس طرح ٹیکسز کے اہداف حاصل کرے گا۔

News ID 1918666

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha