مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، مختلف ذرائع ابلاغ آج جمعرات کو لبنان کی سرزمین سے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں صہیونی بستیوں پر وسیع پیمانے پر راکٹوں سے حملے کی خبر دے رہے ہیں۔
شہاب نیوز ایجنسی کے مطابق، صہیونی بستی شلومی میں خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے۔
دوسری جانب عبرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ آئرن ڈوم دفاعی نظام نے نامعلوم ہدف پر 2 میزائل داغے ہیں۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق، بعض خبر رساں ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ 10 منٹ کے اندر اندر لبنان کے جنوب سے صہیونی بستیوں کی جانب تقریباً 100 راکٹ فائر کیے گئے ہیں۔
صہیونی آرمی ریڈیو نے بھی اس سلسلے میں دعویٰ کیا ہے کہ لبنان سے داغے گئے ایک راکٹ کو آئرن ڈوم سسٹم نے روک لیا ہے۔
اس ذرائع نے مزید کہا ہے کہ مقبوضہ الجلیل علاقے میں ایک زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔
آپ کا تبصرہ