20 فروری، 2023، 8:38 AM

افغان طالبان کو داعش کے علاوہ کسی سے خطرہ نہیں ہے، پاکستانی وزیر خارجہ

افغان طالبان کو داعش کے علاوہ کسی سے خطرہ نہیں ہے، پاکستانی وزیر خارجہ

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان کی معیشت مشکلات کا شکار ہے تاہم پاکستان دیوالیہ نہیں ہورہا ہے۔ آئی ایم ایف سے مذاکرات جاری ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کورونا وبا، یوکرین میں جنگ اور عالمی معیشت کے اثرات پاکستان کی معیشت پر بھی ہوئے ہیں۔سیلاب نے پاکستانی معیشت کے لیے مشکل صورتحال پیدا کی ہے۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو دہشتگردی کی نئی لہر کا سامنا ہے جس کا اثر معیشت پر ہوتا ہے۔ عالمی قرضے مختصر اور طویل مدت کا معاملہ ہوتا ہے۔ پاکستان موجودہ بحران سے جلد نکل آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ افغان طالبان کو داعش کے علاوہ کسی سے خطرہ نہیں ہے۔ افغانستان کی موجودہ صورتحال امریکا اور نیٹو کے افغانستان کو چھوڑ کرچلے جانے کا نتیجہ ہے۔پاکستان نے افغانستان کی مدد کی ہے اور آئندہ بھی کرتا رہے گا۔

News ID 1914835

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha