2 فروری، 2023، 1:58 PM

پاکستانی شہر پشاور میں دھماکے سے جانبحق افراد کی تعداد 102 ہوگئی

پاکستانی شہر پشاور میں دھماکے سے جانبحق افراد کی تعداد 102 ہوگئی

سانحہ پشاور میں میں زخمی کانسٹیبل ذیشان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایل آر ایچ میں دم توڑ گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہے کہ ایل آر ایچ کے ترجمان عاصم کا کہنا ہے کہ کانسٹیبل ذیشان کی موت کے بعد پولیس لائنز دھماکے میں جابنحق ہونے والوں کی تعداد 102 ہوگئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایل آر ایچ میں بم دھماکے کے اس وقت 35 زخمی زیرعلاج ہیں، جن میں سے 6 زخمی آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔

یاد رہے کہ پیر کو ہونے والے دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں جس میں اب تک 102 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

News ID 1914502

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha