21 دسمبر، 2022، 2:30 PM

تحریک طالبان سے نمٹنے کے لیے مزید جامع طریقہ کی ضرورت ہے، پاکستانی وزیر خارجہ

تحریک طالبان سے نمٹنے کے لیے مزید جامع طریقہ کی ضرورت ہے، پاکستانی وزیر خارجہ

بلاول بھٹو نے کہاکہ ہمیں اپنی پالیسی پر نظرثانی کرنی چاہیے، میں اپوزیشن میں بھی یہی بات کہتا تھا اور آج حکومت میں ہوتے ہوئے بھی یہی کہتا ہوں کہ ہمیں اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے مزید جامع طریقہ کی ضرورت ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جہاں تک افغانستان کا تعلق ہے، میرا نہیں خیال کہ کوئی اس صورتحال کو دیکھنا چاہتا تھا، تاہم ہمیں اب درپیش صورتحال سے نمٹنا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ جہاں تک ٹی ٹی پی کا تعلق ہے تو میں طویل عرصے سے یہ بات کہہ رہا ہوں کہ ہمیں اپنی پالیسی پر نظرثانی کرنی چاہیے، میں اپوزیشن میں بھی یہی بات کہتا تھا اور آج حکومت میں ہوتے ہوئے بھی یہی کہتا ہوں کہ ہمیں اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے مزید جامع طریقہ کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس مسئلے کو ہمیشہ ہمیشہ کےلیے حل کرنے کےلیے آسان راستہ افغان عبوری حکومت کےساتھ تعاون کا ہے اور یہ میرا ترجیحی راستہ ہوگا لیکن اس مسئلے سے نمٹنے کا یہ واحد حل بھی نہیں ہے۔

News ID 1913766

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha