مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ اسلام آباد سے دورے پر روانگی کے بعد ان کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر خارجہ کے دورے کے پروگرام میں امریکی شہر نیویارک اور واشنگٹن میں مختلف کثیرالجہتی اور دو طرفہ مصروفیات شامل ہیں۔
نیویارک میں اپنے 6 روزہ قیام کے دوران وزیر خارجہ جی77 اور چین کی وزارتی کانفرنس کی میزبانی اور صدارت کریں گے، جی 77 یو این سسٹم میں ترقی پذیر ممالک کا سب سے بڑا مذاکراتی بلاک ہے۔نیویارک میں اپنے قیام کے دوران بلاول بھٹو زرداری اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے بھی ملاقات کریں گے، 14 دسمبر کو وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ’عالمی امن اور سلامتی کا قیام: اصلاح شدہ کثیرالجہت نظام کے لیے نئی سمت‘ کے عنوان سے ہونے والے مباحثے میں حصہ لیں گے۔
آپ کا تبصرہ