14 دسمبر، 2022، 8:59 PM

انحصار سے چھٹکارا حاصل کرنا سیاسی خودمختاری کی کلید ہے، جنرل حسین سلامی

انحصار سے چھٹکارا حاصل کرنا سیاسی خودمختاری کی کلید ہے، جنرل حسین سلامی

سپاہ پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف نے کہا کہ انحصار سے چھٹکارا حاصل کرنا سیاسی خودمختاری کی کلید ہے جبکہ دشمن چاہتا ہے ہماری قوم کے اس عزم کے خلاف عمل کرے۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بدھ کے روز تہران میں منعقدہ خاتم الانبیاء کنسٹرکشن ہیڈ کوارٹرز کی سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سپاہ پاسداران انقلاب کے چیف کمانڈر جنرل حسین سلامی نے زور دیا کہ موجودہ مسائل پر قابو پانے کے لیے ہمیں مضبوط ہونا ہوگا اور مضبوطی سے کام کرنا ہوگا۔ 

انہوں نے یہ بھی کہا کہ نہیں ہوسکتا ہے کہ ہم کمزور ہوں اور خود مختار طور پر عمل کریں لہذا اگر حکومتیں اور اقوام کمزور ہوں تو نابود ہوجاتی ہیں۔انہوں نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ اسلامی ایران کی باوقار قوم نے طاقتور ہونے کا انتخاب کیا ہے، مزید کہا کہ طاقت کے بغیر اور پیداواری میدان میں خود انحصاری کے بغیر سیاسی خودمختاری حاصل نہیں کی جا سکتی۔ 
 
جنرل سلامی نے کہا کہ ملک اپنی مقامی صلاحیتوں اور توانائیوں پر بھروسہ کرتے ہوئے تندہی اور استقامت کے ساتھ ترقی کرے گا۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ملک کے دشمن چاہتے ہیں کہ ایرانی عوام ان پر انحصار کرے جب کہ ملک کی باوقار قوم نے موجودہ مسائل پر قابو پانے کے لیے آزادانہ اور خومختار طور پر کام کرنے کا صحیح راستہ اختیار کیا ہے۔ 
 
انہوں نے ایک بار پھر تاکید کی کہ انحصار سے چھٹکارا حاصل کرنا ہی سیاسی خودمختاری کے حصول کی کلید ہے اور اس مسئلے پر سنجیدگی سے غور کیا جانا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ آزادی کا مطلب یہ ہے کہ دوسروں کے ارادے کے اثر کو قبول نہ کریں کیونکہ ایرانی عوام اپنے قومی ارادے کے مطابق عمل کرنا چاہتے ہیں جبکہ ملک کے دشمن اس کے بالکل برعکس چاہتے ہیں۔ 

News ID 1913668

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha